Sunday, September 8, 2024

سعودی عرب میں ”شمال کی گرج“ مشقیں ختم‘ عالمی رہنماﺅں کی شرکت

سعودی عرب میں ”شمال کی گرج“ مشقیں ختم‘ عالمی رہنماﺅں کی شرکت
March 10, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سعودی عرب میں دنیا کی سب بڑی فوجی مشقوں ”نارتھ تھنڈر“ کی اختتامی تقریب میں وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بڑی جنگی مشقوں کی اختتامی تقریب ہوئی۔ وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی دیگر عالمی رہنماوں کے ساتھ تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب میں خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز موجود تھے۔ تھنڈر آف دی نارتھ فوجی مشقوں میں پاکستان‘ ملائیشیا اور ترکی سمیت 20ممالک نے شرکت کی۔ مشقوں کی اختتامی تقریب میں ٹینکوں اور فضائی حملوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ منفرد فوجی مشقوں کی اس تقریب میں پاک فوج کے جوانوں نے بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی مشقوں میں وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ شاہ سلمان، مصری صدر عبدالفتاح السیسی‘ سوڈانی صدر محمد عمر البشیر، سینی گال کے صدر ماکی صال‘ چاڈ کے صدر اور مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف ادریس دیبی انتو‘ موریطانیہ کے محمد ولد عبدالعزیز‘ جیبوتی کے اسماعیل عمر جیلہ، جزائرالقمر کے ڈاکٹر اکیلل ظنین، مراکش کے وزیراعظم عبدالالہ بن کیران، بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ، مارشیس کے وزیر برائے مذہبی امور شوکت سودھن،سلطنت اومان کے وزیر برائے امور دفاع شہزادہ فیصل بن الحسین، بدر بن سعود بن حارب البوسعیدی،ملائیشیا کے آرمی چیف ذولکفلی محمد زین اور مالدیپ کے وزیر دفاع آدم شریف نے شرکت کی۔ north thunder1 north thunder2 north thunder3