Friday, April 26, 2024

سعودی عرب میں شب برات عقیدت و احترام سے منائی گئی

سعودی عرب میں شب برات عقیدت و احترام سے منائی گئی
April 20, 2019

 ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں شب برات بڑے عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ شب برات کا اہتمام عقیدت و احترام سے کیا گیا۔

 برات کے معنی گناہوں  کی معافی  اور  مغفرت الہٰی  کی جستجو میں اس کی رحمتوں اور عنائیتوں  کےنزول کی   امید رکھنا ہے۔

 شعبان المعظم کی 15 ویں تاریخ  کی مناسبت سےسعودی عرب  کی مساجد میں تلاوت قرآن مجید اور دیگر عبادتوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

اس سلسلے میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں بڑے اجتماعات ہوئے۔ خانہ کعبہ میں موجود عمرہ زائرین کی بڑی تعداد طواف کعبہ اور تلاوت قرآن مجید میں مشغول رہی۔  

 اہل ایمان کی بڑی تعداد نے روضہ رسول ﷺ پر درود و سلام بھیجنے اور نوافل ادا کرنے میں مصروف رہی۔

 مکہ المکرمہ میں کعبۃ اللہ کے روح پرور مناظرہوں یا مدینہ منورہ کی خوب صورت ،حسین، روح پرور شبنمی رات ، کئی پہر گزر جانے کے باوجود اہل ایمان خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں جمع ہو کر اللہ کے حضور گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہے اور مبارک رات کی رحمتیں سمیٹیں۔