Thursday, March 28, 2024

سعودی عرب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، آٹھ مطلوب دہشت گرد ہلاک

سعودی عرب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، آٹھ مطلوب دہشت گرد ہلاک
May 12, 2019
 ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں آٹھ مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق صوبہ القطیف کے قصبے طاروت میں سکیورٹی فورسز نے بھرپور آپریشن کرکے دہشت گردوں کو موت کی نیند سلا دیا۔ دوران آپریشن علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا تعلق حال ہی میں تشکیل پانے والے ایک گروپ سے تھا۔ سعودی سکیورٹی فورسز نے جانب سےاکیس اپریل کو الزلفی میں دہشت گرد تنظیم داعش کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔