Monday, September 16, 2024

سعودی عرب میں سفری دستاویزات کی مدت ختم ہونے پر قید محمد ندیم وطن واپس پہنچ گیا

سعودی عرب میں سفری دستاویزات کی مدت ختم ہونے پر قید محمد ندیم وطن واپس پہنچ گیا
April 5, 2018
کراچی (92 نیوز) نائنٹی ٹو نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں ۔ سعودی عرب میں سفری دستاویزات کی مدت ختم ہونے پر قید محمد ندیم وطن واپس پہنچ گیا ۔ محمد ندیم نے اس کی آواز اعلی حکام تک پہچانے پر نائنٹی ٹونیوز کا شکریہ ادا کیا۔ محمد ندیم کورنگی میں اپنے گھر پہنچے تو سب کے چہرے کھل اٹھے۔ محمد ندیم بھی  اپنے پیاروں کو دیکھ کر نہال ہو گئے۔ والدہ نے بیٹےکو برسوں بعد دیکھا تو آبدیدہ ہو گئیں۔ وطن واپسی پر محمد ندیم خوش ہیں۔ انہوں نے پاک فوج کے سربراہ  جنرل  قمرجاوید باجوہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ محمد ندیم سفری دستاویزات کی مدت ختم ہونے کی وجہ سےسعودی عرب کی جیل میں قید تھے۔ وہاں سے مدد کے لئے ویڈیو پیغام بھیجا تو جو سب سے پہلے نائنٹی ٹونیوز نےنشر کیا تھا ۔ آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر محمد ندیم  کے ایمرجنسی سفری دستاویزات  بنائے گئے تھے ۔