Friday, March 29, 2024

سعودی عرب میں رواں سال 48 افراد کو سزائے موت دی گئی ،ہیومن رائٹس واچ

سعودی عرب میں رواں سال 48 افراد کو سزائے موت دی گئی ،ہیومن رائٹس واچ
April 26, 2018
ریاض (92 نیوز) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ  نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب میں رواں سال اب تک اڑتالیس افراد کو سزائے موت دی جاچکی ہے ۔ ان میں زیادہ تر تعداد منشیات سے متعلق جرائم میں ملوث افراد کی ہے ۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے رواں ماہ ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ سزائے موت  قوانین  کی  عمر قید میں تبدیلی پر کام جاری ہے جسے ایک سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔ سعودی عرب میں دو ہزار چودہ سے لیکر اب تک چار سو افراد کو  موت کی سزادی جاچکی ہے ۔