Friday, April 26, 2024

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ، آج پہلا روزہ ہے

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ، آج پہلا روزہ ہے
April 24, 2020
 ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ۔ سعودی عرب میں آج پہلا روزہ ہے۔ کورونا کے باعث حرمین شریفین میں اجتماعی عبادات پر پابندی ہے۔ سعودی عرب میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا آغاز ہو گیا۔ رواں برس کورونا نے جہاں معمولات زندگی کو شدید متاثر کیا وہیں رمضان المبارک بھی مختلف انداز میں گزرے گا۔ حرمین شریفین میں اجتماعی عبادات پر پابندی عائد ہے۔ صرف مساجد کے منتظمین اور خادمین ہی نماز کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔ مسجد الحرام میں یکم رمضان کی تراویح شیخ عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس نے پڑھوائی۔ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نماز عشاء اور تروایح کی امامت شیخ صلاح بن محمدالبدیر نے کرائی۔ اس موقع پر روح پرور مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔ دونوں مقدس مساجد میں تراویح بیس کی بجائے دس رکعت پڑھائی جارہی ہے۔ مملکت میں سحر و افطار دسترخوان لگانے پر بھی پابندی عائد ہے۔ اس کی بجائے مستحقین کو رمضان راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔