Thursday, April 25, 2024

سعودی عرب میں رشوت،فراڈ کے جرم میں 18افراد کو سزائیں ‏

سعودی عرب میں رشوت،فراڈ کے جرم میں 18افراد کو سزائیں ‏
November 20, 2019
ریاض ( 92 نیوز)  سعودی عرب میں انسداد کرپشن مہم جاری ہے ، 18 افراد کو  رشوت  خوری ،فراڈ اور عہدے کے غلط استعمال کے جرم میں سزائیں سنادی گئیں۔ سعودی  پریس ایجنسی کے مطابق  سرکاری اور نجی سیکٹری کے اٹھارہ ملازمین کو رشوت ستانی،فراڈ اور عہدے کے غلط استعمال کامرتکب قرار دیا گیا ہے  ،ان مجرمان  کو سولہ سولہ سال تک قید کی سزا اور  مجموعی طور پر چالیس لاکھ ریال جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔ سزا پانے والوں کی شناخت یا اُن کے  عہدوں کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئی ،سعودی انسداد کرپشن کمیشن نے اگست میں  سرکاری اور نجی ملازمین کیخلاف انسداد کرپشن مہم کا آغاز کیا تھا۔