Thursday, April 18, 2024

سعودی عرب میں رحمتوں اور برکتوں والے مہینے رمضان المبارک کا آغاز

سعودی عرب میں رحمتوں اور برکتوں والے مہینے رمضان المبارک کا آغاز
April 13, 2021

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں رحمتوں اور برکتوں والے مہینے رمضان المبارک کا آغاز ہو گیا۔ آج پہلا روزہ ہے۔ نمازیوں نے کورونا ایس اوپیز پر عمل کرتے ہوئے تراویح کی دس رکعتیں ادا کیں۔

سعودی عرب ، برطانیہ سمیت  دنیا کے متعدد ممالک میں رمضان المبارک کے بابرکت لمحات کا آغاز ہو گیا۔ کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے نماز تراویح کے اجتماعات ہوئے۔

انڈونیشا، ملائشیا، تھائی لینڈ، روس، جرمنی اور ترکی  میں  آج رحمتوں اور برکتوں والے ماہ صیام کا پہلا روزہ ہے۔ برطانیہ، امریکا اور کینیڈا میں بھی آج مسلمان  پہلے روزے کی برکتیں سمیٹ رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات ، لبنان، کویت، قطر، بحرین، عمان،مراکش، شام، فلسطین اور دیگر خلیجی ریاستوں  کے مسلمان بھی آج ماہ مقدس کے پہلے روزے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔

پاکستان، بھارت اوربنگلہ دیش میں آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی امید ہے۔ کروڑوں مسلمان  کل پہلا روزہ  رکھیں گے۔ اس سال سب سے طویل روزہ گرین لینڈ، آئس لینڈ میں بسنے والے مسلمان رکھیں گے جو انیس سے بیس گھنٹوں پرمشتمل ہو گا جبکہ نیوزی لینڈ میں بسنے والے مسلمان تقریبا گیارہ سے بارہ  گھنٹے کا روزہ رکھیں گے۔