Sunday, September 8, 2024

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ یکم ستمبر کو ہوگی

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ یکم ستمبر کو ہوگی
August 22, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ‘ 31 اگست اور سعودی عرب میں عید الاضحیٰ یکم ستمبر کو ہوگی۔ پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

سعودی سپریم جوڈیشل کونسل نے ملک میں کہیں بھی چاند نظر آنے کے شواہد نہ ملنے کا اعلان کیا۔ لہٰذا یکم ذی الحج 23 اگست کو ہوگی اور سعودی عرب سمیت دیگرخلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ یکم ستمبر کو منائی جائے گی۔

مناسک حج کی ادائیگی 30 اگست سے شروع ہوگی۔

ادھرپاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت آج ہوگا جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کےاجلاس ان کے مقررہ مقامات پر ہوں گے۔