Friday, May 17, 2024

سعودی عرب میں دو سو ریال کا نیا کرنسی نوٹ متعارف

سعودی عرب میں دو سو ریال کا نیا کرنسی نوٹ متعارف
April 25, 2021

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں دو سو ریال، کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کروا دیا گیا۔ سرمئی رنگ کے نوٹ پر بانی مملکت شاہ عبدالعزیز آل سعود کی تصویر کے ساتھ وژن 2030 کا سرکاری لوگو بھی بنایا گیا۔

دو سو ریال کا نیا نوٹ وژن دو ہزار تیس کے اعلان کے پانچ برس مکمل ہونے پر جاری کیا گیا۔