Friday, April 19, 2024

سعودی عرب میں خواتین نے مقبول آن لائن سروسز کی ٹیکسی چلانا شروع کر دی

سعودی عرب میں خواتین نے مقبول آن لائن سروسز کی ٹیکسی چلانا شروع کر دی
June 30, 2018
ریاض (92 نیوز) سعودی خواتین اب خود روزگار بھی کما سکیں گی۔ سعودی عرب میں کار چلانے کی اجازت ملنے کے بعد خواتین نے مقبول آن لائن سروسز کی ٹیکسی چلانا بھی شروع کر دی ۔ چوبیس جون کو سعودی خواتین کی ڈرائیونگ پر  اٹھائس سال سے عائد پابندی کا خاتمہ ہوا تھا۔ اب خواتین نہ صرف گاڑی چلا سکتی ہے بلکہ روزگار بھی کما سکتی ہیں ۔ ویڈیو میں نظر آنے والی امل فرحت بھی ایسی خواتین میں سے ہیں جو مقبول آن لائن ٹیکسی سروس کیلئے بطور ڈرائیور کام کرتی ہیں ۔ انہوں نے مسافروں کو اُن کی جائے منزل پر پہنچایا اور اپنا پہلا سفر مکمل کیا۔ مسافر بھی امل کی ڈرائیونگ سے کافی خوش نظر آئے۔ سعودی عرب میں جہاں ایسی تبدیلیوں کی رونمائی جاری ہے تو دوسری جانب سعودی عرب میں  تارکین وطن کیلئے نوکریوں کے ذرائع کم ہوتے نظر آرہے ہیں۔