Friday, April 26, 2024

سعودی عرب میں خلیج تعاون تنظیم کا 39واں سالانہ اجلاس، شاہ سلمان نے افتتاح کیا

سعودی عرب میں خلیج تعاون تنظیم کا 39واں سالانہ اجلاس، شاہ سلمان نے افتتاح کیا
December 9, 2018
ریاض ( 92 نیوز) سعودی عرب میں خلیج تعاون تنظیم کا  39واں سالانہ اجلاس شروع ہو گیا۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نےاجلاس کا افتتاح کیا۔ کہا کہ  یمن کے سیاسی حل کی حمایت کرتے ہیں۔ شاہ سلمان کا  کہنا تھا کہ  عالمی برادری فلسطینیوں کواسرائیل کے ظلم سے بچانے کے لیے اقدامات کرے ۔ اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔ قطر سے جاری کشیدگی کے باوجود سعودی فرمانروا نے قطر کو بھی اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کیا تھا  جسے قبول کرتے ہوئے قطری حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں شام اور یمن میں قیام امن کے لیے پیشرفت کے جائزے کو ایجنڈے میں اولین ترجیح پر رکھا گیا ہے جب کہ عراق کی موجودہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔