Tuesday, May 21, 2024

سعودی عرب میں تین سو برس قدیم مسجد کو نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا

سعودی عرب میں تین سو برس قدیم مسجد کو نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا
April 17, 2021

الحفوف (92 نیوز) سعودی عرب میں تین سو برس قدیم مسجد کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا۔

یہ مسجد سعودی عرب کے الحفوف شہر کے پرانے محلے الکوت میں واقعہ ہے، مسجدتین سو برس قبل شیخ احمد ابوعلی نے تعمیر کروائی تھی۔

مسجد کی تزئین اور آرائش کے بعد 166 نمازی ایک وقت میں نماز ادا کرسکیں گے، مسجد کی پرانی عمارت دو کمروں اور خارجی صحن پر مشتمل ہے۔