Friday, March 29, 2024

سعودی عرب میں تارکین وطن کی ترسیلات زر پر ٹیکس وصول کرنے کی تجویز زیرغور

سعودی عرب میں تارکین وطن کی ترسیلات زر پر ٹیکس وصول کرنے کی تجویز زیرغور
April 27, 2016
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں تارکین وطن کی ترسیلات زر پر ٹیکس کی تجویز پیش کر دی گئی ہے۔ ٹیکس کی تجویز پر مجلس شوریٰ اتوار کو غور کرے گی۔ سعودی عرب سے سب سے زیادہ ترسیلات زر بھجوائی جاتی ہیں۔ عرب ممالک میں سب سے زیادہ پاکستان، بھارت اور فلپائن کے لوگ کام کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترسیلات زر پر ٹیکس کی تجویز مجلس شوریً کی خزانہ کمیٹی کے رکن حسام العنقری نے پیش کی ہے جس پر سعودی عرب کی مجلس شوری اتوار کو ہونے والے اجلاس میں غور کرے گی۔ ایشیائی ملکوں کی معیشت کا بڑا حصہ ترسیلات زر پر مشتمل ہوتا ہے جسے غیر ملکی تارکین وطن اپنے ملک بھجواتے ہیں۔ ماضی میں بھی تارکین وطن کی سعودی عرب سے بیرون ملک ترسیلات زر کی حد مقرر کرنے کی تجاویز پیش کی جاتی رہی ہیں۔ حالیہ تجویز کے نتیجے میں پاکستان، بھارت اور فلپائن جیسے ممالک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ ان ملکوں کے زیادہ تر شہری سعودی عرب میں کام کرتے ہیں۔ نئے ٹیکس لگنے کی صورت میں ان کی مالی مشکلات بڑھ جائیں گی۔