Saturday, April 20, 2024

سعودی عرب میں بارشوں سے جل تھل ایک ہو گیا

سعودی عرب میں بارشوں سے جل تھل ایک ہو گیا
December 11, 2019
ریاض ( 92 نیوز) سعودی عرب کے صحرا  میں ایک بار پھر بادل کھل کر برسنے لگے، دبئی، ابوظہبی، شارجہ سمیت متحدہ عرب امارات کے متعدد شہروں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ سعودی عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رات سے طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ دبئی، ابوظہی، شارجہ سمیت متعدد شہروں میں بادل کھل کر برس رہے ہیں ، سڑکوں پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے۔ حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے،، جبکہ محکمہ موسمیات نے بھی آئندہ چند روز میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔