Sunday, September 8, 2024

سعودی عرب میں ایک ہی دن میں 4 دھماکے، دو پولیس اہلکار شہید

سعودی عرب میں ایک ہی دن میں 4 دھماکے، دو پولیس اہلکار شہید
July 4, 2016
    ریاض(ویب ڈیسک )سعودی عرب میں ایک  ہی دن میں  4 دھماکے ہوگئے ہیں جنہوں نے لوگوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے دھماکے میں دو پولیس اہلکارشہہد جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں  ۔ پہلا دھماکا جدہ میں  صبح کے وقت امریکی قونصلیٹ جنرل کے سامنے ہوا جس میں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے ۔دوسرا دھماکا شہر قطیف میں ایک مسجد کے قریب ہوا جبکہ تیسرا دھماکا مدینہ منورہ میں جنت البقیع کے قریب ہوا ہےاور مغرب کی اذان کے بعد ایک دھماکہ پھر ہوا  ۔ دھماکے کے بعد جنت البقیع کے قریب دھواں ہی دھواں پھیل گیا ۔ دھماکے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔