Saturday, April 27, 2024

سعودی عرب میں ‘‘ الصمصام ہفتم ’’ مشترکہ مشقوں کا آغاز

سعودی عرب میں ‘‘ الصمصام ہفتم ’’ مشترکہ مشقوں کا آغاز
February 14, 2020
ہفر الباطن (92 نیوز) سعودی عرب میں دو ہفتے پر محیط ‘‘ الصمصام ہفتم ’’ مشترکہ مشقوں کا آغاز ہوگیا۔ مشقیں ہفر الباطن میں کی جا رہی ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور سعودی بری فورسز مشق کا حصہ ہیں۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سعودی بری فوج کے شمالی ریجن کے کمانڈر میجر جنرل صالح بن احمد تھے۔ انسداد دہشتگردی آپریشنز، لڑاکا مہارتوں اور بارودی سرنگوں سے نمٹنا مشقوں کا حصہ ہے۔