Sunday, September 8, 2024

سعودی عرب میں اسلامی ممالک کے اتحاد کی خصوصی پریڈ کا اہتمام، شاہ سلمان، نوازشریف اور جنرل راحیل شریف کی شرکت

سعودی عرب میں اسلامی ممالک کے اتحاد کی خصوصی پریڈ کا اہتمام، شاہ سلمان، نوازشریف اور جنرل راحیل شریف کی شرکت
March 11, 2016
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں اسلامی ممالک کے اتحاد نے خصوصی پریڈ کا اہتمام کیا۔ جانباز پائلٹس نے سعودی فضا میں ایسے کرتب دکھائے کہ دیکھنے والے داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ تقریب میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان، وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک ہیں۔ رعد الشمال کے نام سے دنیا کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کے بعد سعودی شہر حفرالباطن میں خصوصی پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ اس خصوصی پریڈ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات سمیت اکیس اسلامی ممالک کی افواج نے حصہ لیا۔ اس موقع پر جدید جنگی اور دیگر طیاروں کی مدد سے  ہوابازوں نے فضا میں اپنی مہارتوں کا ایسا خوبصورت مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے داد دینے پر مجبور ہو گئے۔ خصوصی پریڈ کی اس تقریب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت عالمی رہنمائوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ٹینکوں اور فضائی حملوں کا مظاہرہ بھی  کیا گیا۔