Thursday, April 25, 2024

سعودی عرب: میدانوں اور ریگزاروں نےبرف کی چادر اوڑھ لی

سعودی عرب: میدانوں اور ریگزاروں نےبرف کی چادر اوڑھ لی
November 28, 2016

جدہ (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں میدانوں اور ریگ زاروں نے برف کی چادر اوڑھ لی۔ تمام مغربی، مشرقی اور وسطی علاقوں شدید بارشیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں بارشوں اور برف باری سے بعض علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔ سعودی عرب کے وسطی اور شمال مغربی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

برف نے میدانوں اور صحراؤں کو سفید تہوں سے ڈھانپ دیا ہے۔ وسطی شہر شقراء اور شمال مغربی شہر تبوک میں زمین پر برف کی تہہ جم گئی ہے۔ شمالی علاقے الجوف میں واقع قصبے طبرجل میں درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ پر آ گیا ہے اور شمالی صوبے القریات میں درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔

ریاض، جزان، مکہ مکرمہ اور تبوک میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ بلدیہ کے اہلکاروں نے بارش کے پانی میں پھنسی گاڑیوں سے ایک سو چار افراد کو ریسکیو کیا۔