Monday, May 13, 2024

سعودی عرب، مسلح افواج میں خواتین کو ملازمت دینے کا فیصلہ

سعودی عرب، مسلح افواج  میں خواتین کو ملازمت دینے کا فیصلہ
October 9, 2019
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں تبدیلی کی لہر تیزی سے جاری ہے۔ اب مسلح افواج میں بھی خواتین کو ملازمت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سعودی وزارت دفاع کے مطابق  خواتین کو مسلح افواج میں سپاہی، اسٹاف سارجنٹ، فرسٹ سارجنٹ، میجراوردیگرعہدوں پربھرتی کیاجائےگا۔ اس سلسلے میں خواتین کو آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ یہ اقدام سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن دو ہزار تیس کا حصہ ہے۔ گزشتہ سال خواتین کو اینٹی نارکوٹکس، کرمنل انویسٹی گیشن، اور کسٹمز جیسی پبلک سکیورٹی سے جڑی  فورسز میں بھرتی کی اجازت دی گئی تھی۔