Sunday, September 8, 2024

سعودی عرب:  مسجدمیں خودکش دھماکا،17سکیورٹی اہلکار جاں بحق،کئی زخمی  

سعودی عرب:  مسجدمیں خودکش دھماکا،17سکیورٹی اہلکار جاں بحق،کئی زخمی   
August 6, 2015
ابہا(ویب ڈیسک)سعودی عرب کی مسجدمیں ایک خودکش دھماکا ہوا ہے، جس میں سترہ افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئےوزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے دھماکے کی شدید الفاظ  میں مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ایک بارپھردہشت گردوں کی جانب سے مسجدکونشانہ بنایاگیا ہے سعودی صوبے عسیرکے شہرابہاکی مقامی مسجدمیں حملہ آورنے خودکودھماکے سے اڑادیاجس سے متعدد افراد جاں بحق اورزخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے ،،جاں بحق ہونے والے تمام افرادسیکیورٹی اہلکارہیں۔ دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لئے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ قبل ازیں سعودی عرب کے صوبے القطیف میں بھی گزشتہ ماہ خود کش حملے کے نتیجے میں  بیس افراد جاں بحق اور  اسی  سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ گزشتہ تین  ماہ کے دوران سعودی عرب میں مسجد کو نشانہ بنائے جانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ پاکستان نے سعودی عرب میں دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔