Thursday, April 25, 2024

سعودی عرب مؤخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل دے گا، شوکت ترین

سعودی عرب مؤخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل دے گا، شوکت ترین
September 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے سعودی عرب مؤخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل دے گا۔

تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ہچکولے کھاتی معیشت کو بڑا سہارا مل گیا۔ پاکستانی قوم کیلئے سعودی عرب سے خوشخبری آ گئی۔ پاکستان کی پکار پر برادر ملک موخر ادائیگیوں پر تیل فراہم کرنے پر تیار ہو گیا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں بتایا معاہدہ جلد ہو جائے گا۔

معاشی تجزیہ کار عابد قیوم سلہری نے کہا موخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرنا پڑ رہا ہے۔ صورتحال کنٹرول سے باہر ہونے پر پاکستان نے سعودی عرب سے موخر ادائیگیوں پر تیل فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔