Friday, April 26, 2024

سعودی عرب: فلیٹ میں آگ لگنے سے 5 پاکستانی جاں بحق

سعودی عرب: فلیٹ میں آگ لگنے سے 5 پاکستانی جاں بحق
May 2, 2015
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے علاقے النظیم میں ایک فلیٹ میں آگ لگنے سے پانچ پاکستانی جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے علاقے النظیم میں ایک فلیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے پورے فلیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے فلیٹ میں مقیم پانچ پاکستانی شہری جھلس کا دم توڑ گئے جبکہ دیگر پاکستانی شہریوں کو فلیٹ سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔