Saturday, April 20, 2024

سعودی عرب : شیعہ عالم سمیت 47 دہشت گردوں کے سر قلم کر دیے گئے

سعودی عرب : شیعہ عالم سمیت 47 دہشت گردوں کے سر قلم کر دیے گئے
January 2, 2016
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں سینتالیس افراد کو دہشت گردی کے مختلف الزامات میں سزائے موت دے دی گئی۔ سزائے موت پانے والوں میں سرکردہ سعودی شیعہ مبلغ نمر النمر اور فارس الشویل بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں سینتالیس دہشت گردوں کے سر قلم کر دیے گئے۔ سعودی وزارت داخلہ کے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ قصاص کے قرآنی حکم کے تحت جن مجرموں کے سرقلم کئے گئے وہ دو ہزار تین سے دو ہزار چھ کے دوران نہتے شہریوں پر القاعدہ کے حملوں میں ملوث تھے۔ موت کی سزا پانے والے 45 افراد سعودی شہری تھے جبکہ ایک مصری اور چاڈ کے شہری کو بھی دہشت گردی کے الزام میں سزائے موت دی گئی۔ سزائے موت پانے والوں کے ناموں کی مکمل فہرست سعودی پریس ایجنسی نے جاری کی۔ موت کی سزا پر نظر رکھنے والی عالمی تنظیموں کے مطابق سعودی عرب میں دو ہزار پندرہ میں 157 افراد کے سر قلم کئے گئے۔