Friday, April 26, 2024

سعودی عرب سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، جواد ظریف

سعودی عرب سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، جواد ظریف
October 12, 2019

 انقرہ (92 نیوز) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا سعودی عرب سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں امن کی امید پیدا ہو گئی۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کو انٹرویو میں کہنا ہے سعودی عرب سے مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔ مذاکرات کے بغیر کوئی چارہ نہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا ایران نے کبھی ثالث کو انکار نہیں کیا۔ یمن میں جاری جنگ نے اس خطے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ ایران سعودی عرب سے براہ راست یا ثالث کے ذریعے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ سعودی عرب ہمارا ہمسایہ ہے۔ ہمیں یہاں مستقل رہنا ہے۔ ایران پاکستان اور کسی بھی ملک کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہے۔

امریکا کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر جواد ظریف کا کہنا تھا امریکی صدر جنگ نہیں چاہتے، وہ دباؤ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ دباؤ کام نہیں کرے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیل کو ایران اور دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا اور سعودی عرب کو مشورہ دیا کہ وہ امریکا پر اعتماد نہ کرے۔