Tuesday, May 7, 2024

سعودی عرب سے دو روز میں ایک ارب ڈالر مل جائیں گے،اسدعمر

سعودی عرب سے دو روز میں ایک ارب ڈالر مل جائیں گے،اسدعمر
November 10, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) وفاقی وزیرخزانہ اسدعمر نے کہا کہ  حوالہ ہنڈی کی رقوم براہ راست دہشت گردی اور غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہے، دبئی میں پاکستانیوں کی غیرقانونی جائیداد کا پتہ لگا لیا، کرپشن کے خاتمے اور لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ نے پالیسی بیان میں کہا کہ دبئی میں پاکستانیوں کی چار ہزار غیر قانونی جائیدادوں کا سراغ لگالیا، لیگل نوٹسز بھجوائے جارہے ہیں، جواب دینا ہوگا ۔ کراچی میں اوورسیز چیمبر آف کامرس کے ممبران سے ملاقات کےبعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ 13 سو ارب ٹیکس واجبات کے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہے، جس کیلئے اسپیشل بینچ تشکیل دیا جارہا ہے ۔ اسد عمر  کا کہنا تھا کہ حوالہ ہنڈی کی رقوم براہ راست دہشت گردی اور غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہے، کرپشن کے خاتمے، لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔  صنعت کاروں کی تجاویز اہم ہیں۔ صنعتکاروں کے  وفد نے وفاقی وزیر خزانہ کو بریفنگ میں بتایا کہ توانائی اور آئی ٹی سمیت مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، اعتماد بحال کرنا ہوگا۔  اسد عمر نے کہا کہ ایک دو روز میں سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی مالی امداد مل جائے گی۔