Thursday, March 28, 2024

سعودی عرب سے 19 قیدی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچ گئے

سعودی عرب سے 19 قیدی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچ گئے
August 3, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی سفارت کاری رنگ لے آئی۔ سعودی عرب سے 19 قیدی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔

قیدی پی آئی اے کی پرواز پی کے 9248 کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔ وزیر اعظم نے او پی ایف کو قیدیوں کی رہائی اور بحفاظت واپس یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے ائیرپورٹ پر آنے والے قیدیوں کا استقبال کیا ۔ پاکستان آنے والے قیدیوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

سعودی سفارتخانے کے مطابق پاکستانیوں کی سزائیں سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے حکم پر معاف کی گئیں۔