Saturday, May 11, 2024

سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں پہلی افطاری کی گئی

سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں پہلی افطاری کی گئی
April 13, 2021

ریاض (92 نیوز) دنیا بھرمیں ماہ مقدس کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے کاآغازہوچکا، سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں پہلی سحری کرنےوالوں نےپہلی افطاری بھی کرلی۔

دنیا کے مختلف ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا، سعودی عرب، انڈونیشیا، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور افغانستان میں مسلمانوں نے پہلا روزہ افطار کرلیا۔متحدہ عرب امارات،لبنان، کویت، قطر، بحرین، عمان،مراکش، شام اور دیگر خلیجی ریاستوں کےمسلمانوں نے بھی پہلےروزے کی برکتیں سمیٹیں۔

فلسطین کے بازار سج گئے، جنگ زدہ یمن اور افغانستان کے بازار بھی لوگوں سے بھرے رہے، شہریوں نے افطار کا سامان،تسبیح جائے نمازاوردیگر لوازمات خریدے۔اورجنگ کے خاتمے کی امید کااظہارکیا۔امریکا،کینیڈا، برطانیہ،روس، جرمنی اورترکی سمیت مشرق وسطیٰ اوریورپ کےکئی ممالک میں افطارمیں ابھی کچھ وقت باقی ہے۔

اس سال فن لینڈکےمسلمان 23 گھنٹےاور5منٹ کا سب سے طویل روزہ رکھ رہےہیں جبکہ آسٹریلیااورنیوزی لینڈمیں تقریبابارہ گھنٹے کاروزہ ہوگا۔