Thursday, March 28, 2024

سعودی عرب سمیت خلیجی مملک اور یورپ میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے

 سعودی عرب سمیت خلیجی مملک اور یورپ میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے
July 17, 2015
ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک اور یورپ  میں آج عید منائی جارہی ہے ،خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان  نے عید الفطر کےموقع پرامت مسلمہ کےنام امن کا پیغام دیا ہے،،برطانیہ  امریکا اور کینیڈا میں مسلمان عید منانے پر تقسیم ہوگئے مسجد الحرام میں نماز عید کا روح پروراجتماع ہوا جس میں لاکھوں فرزندان اسلام رب کے حضور سربسجود ہوئے۔ سعودی فرماں رواں شاہ سلمان نے بھی نماز عید ادا کی جبکہ شاہی خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق مسجد نبوی میں  بھی نماز عید ادا کردی گئی جس میں لاکھوں  مسلمانوں نے شرکت کی۔ خطبہ عید کے بعد امت مسلمہ کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ دبئی میں نمازعیدکاسب سےبڑااجتماع شیخ زیدمسجدابوظہبی  میں ہوا جس میں اعلی ملکی قیادت سمیت ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی،،افغانستان،عراق،جاپان، ترکی  انڈونیشیا اور ملائشیا میں بھی عیدکے بڑے اجتماعات ہوئے جہاں کروڑوں مسلمانوں نے عید الفطر کی  نماز ادا کی، امریکا اور  برطانوی مسلمان عید الفطر منانےکے معاملے پر منقسم ہو گئے ، افریقی اور عرب ممالک کے باشندوں کی طرح بعض پاکستانی سعودی عرب کے ساتھ آج عید منارہے ہیں ، یوکے  اسلامک مشن برطانیہ، تحریک مہناج القرآن برطانیہ اور مرکزی اہلسنت برطانیہ نے عیدالفطر ہفتہ کو منانے کا اعلان کیا ہے،امریکا میں بھی بعض مذہبی گروہوں  نے کل عید منانے کا اعلان کیا ہے ۔