Saturday, May 18, 2024

سعودی عرب دیامر بھاشا،مہمند ڈیم منصوبوں کیلئے بھی فنڈز دے گا ، 92 نیوز کو دستاویزات موصول

سعودی عرب دیامر بھاشا،مہمند ڈیم منصوبوں کیلئے بھی فنڈز دے گا ، 92 نیوز کو دستاویزات موصول
February 13, 2019
 لاہور (92 نیوز) سعودی عرب دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم منصوبوں کیلئے بھی فنڈز دے گا۔ 92 نیوز کو دستاویزات موصول ہو گئیں۔ پاکستان سعودی عرب کے تعلقات نئے موڑ پر پہنچ گئے ۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت اختیار کر گیا جہاں کئی دیگر معاہدوں پر دستخظ ہوں گے وہیں سعودی عرب ڈیمز کی تعمیر میں بھی پاکستان کی مدد کو تیار ہو گیا۔ دیا مر بھاشا ڈیم ہو یا مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے سعودی عرب سامنے آ گیا ۔  ڈیموں کی تعمیر کے لئے بھی سعودی عرب فنڈز فراہم کرے گا ۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہونگے۔ بجلی کے 5 منصوبوں کیلئے 1 ارب 20 کروڑ 75 لاکھ ریال کے ایم او یو پر دستخط ہونگے جبکہ وفاقی کابینہ میں سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کے ساتھ ایم او یو کی سمری پیش کی جائے گی۔ دیامر بھاشا ڈیم کے لئے 37 کروڑ 50 لاکھ سعودی ریال فراہم کئے جائیں گے جبکہ  مہمند ڈیم کیلئے 30 کروڑ، شونتر منصوبے کیلئے 24 کروڑ 75 لاکھ ریال ملیں گے اور جامشورو پاور پراجیکٹ کیلئے 15 کروڑ 37 لاکھ ریال فراہم کیے جائیں گے۔ جاگران ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 13 کروڑ 12 لاکھ ریال فراہم کئے جائیں گے۔