Monday, May 13, 2024

سعودی عرب ، دہشتگرد حملوں کے الزام میں 13 مشتبہ افراد گرفتار

سعودی عرب ، دہشتگرد حملوں کے الزام میں 13 مشتبہ افراد گرفتار
April 23, 2019

ریاض ( 92 نیوز) سعودی عرب کی ریاستی سکیورٹی ایجنسی نےدہشت گردی کے حملوں اور مجرمانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں تیرہ مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔

عرب میڈیا کےمطابق سکیورٹی ایجنسی کےترجمان نے  ایک بیان میں ان مشتبہ ملزموں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ تمام افراد سعودی شہری ہیں جبکہ سعودی پریس ایجنسی نےملزموں کےنام اورقومی شناختی کارڈنمبرز بھی جاری کر دیے ہیں۔

ان افراد کی گرفتاری سعودی صوبےزلفی میں دہشت گرد حملے کو ناکام بنائےجانےکےبعدسامنے آئی ہے۔

سعودی عرب  کی سکیورٹی فورسز نے اتوارکو الزلفی میں پولیس اسٹیشن پرحملہ کرنے والے چاردہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

حکام کے مطابق ان افراد کا تعلق دہشت گرد تنظیم داعش سےتھا۔