Monday, September 16, 2024

سعودی عرب : دنیا کا سب سے بڑاہوٹل ابرج کودائی اگلے برس کھول دیا جائیگا

سعودی عرب : دنیا کا سب سے بڑاہوٹل ابرج کودائی اگلے برس کھول دیا جائیگا
August 6, 2016
مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں دنیاکے سب سے بڑے ہوٹل کا تعمیراتی کام زوروشور سے جاری ہے۔ دیوہیکل ہوٹل کو آئندہ برس مسلمانوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ابرج کودائی نامی ہوٹل مکہ معظمہ میں تعمیر کیا جا رہا ہے جس کا ڈیزائن عالمی تعمیراتی کمپنی دارالہندسہ نے بنایا ہے۔ ہوٹل کا کل رقبہ چودہ لاکھ مربع میٹر ہے اوریہ تیس سے اڑتالیس منزلوں پر مشتمل ہو گا۔ ہوٹل کے بارہ ٹاورز ہوں گے جن میں سے دس فوراسٹار اور دو فائیو اسٹار ہونگے۔ ان ٹاورز میں مجموعی طور پر دس ہزار پرآسائش کمرے بنائے جا رہے ہیں۔ ہوٹل کے پانچ فلور صرف شا ہی خاندان کے لیے مختص ہیں جہاں عام شہریوں کا داخلہ ممنوع ہو گا۔ دنیا کے اس جدید ہوٹل میں ستر سے زائد ریستوران اور ایک کنونشن سینٹر ہو گا جبکہ ہوٹل کی چھتوں پر پانچ ہیلی پیڈز بھی بنا ئے جائیں گے۔ ہوٹل کی تعمیر پر تین ارب ڈالر سے زائد لاگت آئے گی۔ ابرج کودائی ہوٹل دوہزار سترہ میں مکمل ہو جائےگا جس کے بعد اسے شہریوں کے لیے کھول دیا جائے گا جبکہ کمرہ بک کرانے میں جلدی نہ کیجئے گا کیونکہ دس ہزار کمروں میں سے کوئی نہ کوئی کمرہ تومل ہی جائے گا۔