Friday, April 26, 2024

سعودی عرب : داعش سے تعلق رکھنے والے 17 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

سعودی عرب : داعش سے تعلق رکھنے والے 17 مشتبہ دہشت گرد گرفتار
September 20, 2016
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی سکیورٹی حکام نے کئی ماہ کی نگرانی کے بعد داعش سے تعلق رکھنے والے سترہ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار مشتبہ افراد چار خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور دہشت گردی کی تیاریاں آخری مراحل میں تھیں۔ خودکش حملوں میں صوبے الاحسا میں مذہبی مقامات کے علاوہ مختلف علاقوں میں شہریوں‘ علمائ‘ سکیورٹی فورسز‘ فوجی و اقتصادی تنصیبات‘ وزارت دفاع اور داخلہ کے سکیورٹی ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا جانا تھا۔ گرفتار افراد میں تیرہ سعودی‘ ایک مصری‘ ایک یمنی‘ ایک فلسطینی اور ایک خاتون شامل ہے۔