Friday, May 10, 2024

سعودی عرب، خلیجی و دیگر ممالک میں عید الاضحی آج منائی جا رہی ہے

سعودی عرب، خلیجی و دیگر ممالک میں عید الاضحی آج منائی جا رہی ہے
July 20, 2021

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحی پورے مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ 

مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں محدود پیمانے پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔ اس موقع پر مسلم اُمہ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ کروڑوں فرزندان اسلام سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مصروف ہیں، رواں سال بھی نماز عید کے اجتماعات میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیا گیا۔

خلیجی ممالک کے ساتھ یورپ، امریکا، برطانیہ میں بھی عید نماز کے اجتماعات منعقد کئے گئے، افریقی، وسطی ایشیائی ممالک اور ترکی میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔ ملائیشیا، انڈونیشیا اور برونائی کے مسلمان مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ عید الاضحی کی خوشیاں منارہے ہیں۔

گزشتہ سال کی طرح امسال بھی نماز عید کے اجتماعات میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قراردیا گیا، عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث موریطانیہ، مراکش، عمان اور تیونس میں عید کے بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔