Friday, March 29, 2024

سعودی عرب، خلیجی ریاستوں، روس، ترکی میں آج عید الضحیٰ منائی جا رہی ہے

سعودی عرب، خلیجی ریاستوں، روس، ترکی میں آج عید الضحیٰ منائی جا رہی ہے
August 12, 2019
مکہ المکرمہ (92 نیوز) سعودی عرب، خلیجی ریاستوں، روس، ترکی میں آج عید الضحیٰ منائی جا رہی ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی اور عراق سمیت تمام خلیجی ممالک کے مسلمان آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وخروش سے منا رہے ہیں۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔ دبئی میں نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع شیخ زید مسجد ابوظہبی میں ہوا۔ فلسطین میں نماز عید کا بڑا اجتماع مسجد اقصی میں ہوا جبکہ انڈونیشیا میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع جکارتا میں ہوا۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی میں مصروف ہیں۔ امریکا، کینیڈا اور یورپی ممالک کے رہنے والے مسلمان بھی آج عید الضحیٰ منارہے ہیں۔ مسلم کمیونٹی سنیٹرز میں عید کی نماز اور قربانی کا اہتمام کیا گیا ہے- دوسری جانب پاکستان، بھارت اوربنگلا دیش میں عیدالاضحیٰ کل منائی جائے گی۔