Tuesday, April 23, 2024

سعودی عرب خطے میں نفرت کے بیج بورہا ہے:ایرانی صدر

سعودی عرب خطے میں نفرت کے بیج بورہا ہے:ایرانی صدر
April 18, 2015
تہران(ویب ڈیسک)ایرانی صدر حسن روحانی نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی بمباری پر سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نفرت کے بیج بورہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران میں اپنے خطاب کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی نے سعودی عرب پر خطے میں نفرت کے بیج بونے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو جلد یا بدیر اس کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایرانی صدر نے سوال اٹھایا کہ یمن میں معصوم لوگوں پر بمباری کا کیا مطلب ہے اور سعودی عرب اس سے کون سے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔