Friday, March 29, 2024

سعودی عرب جانے کے خواہشمند 14 ہزار سے زائد پاکستانی نیروبی میں رُل گئے

سعودی عرب جانے کے خواہشمند 14 ہزار سے زائد پاکستانی نیروبی میں رُل گئے
September 30, 2021 ویب ڈیسک

نیروبی (92 نیوز) سعودی عرب جانے کے خواہشمند 14 ہزار سے زائد پاکستانی نیروبی میں رُل گئے۔ 

پاکستانی سعودی عرب جانے کیلئے قرنطینہ کی غرض سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی پہنچے، پاکستانیوں کیلئے نیروبی میں ویزا آن آرائیول سروس ہے جس کی کوئی فیس بھی نہیں تاہم ایجنٹوں نے پاکستانی محنت کشوں کو نہ بخشا اور ویزا آن آرائیول کے پیسے بھی لے لئے ایجنٹ ہزاروں پاکستانیوں کو نیروبی میں بے یارو مددگار چھوڑ کر چل نکلے۔

پاکستان سے قرنطینہ کیلئے 22 ہزار محنت کش نیروبی پہنچے تاہم ان میں سے صرف 8 ہزار ہی سعودی عرب جاسکے۔ 14 ہزار پاکستانیوں کے پاس نہ رقم ہے نہ ہی وہ کہیں جاسکتے ہیں۔

پاکستانیوں کا کہنا ہے ان کے پاس موجود پیسے ختم ہو گئے ہیں انہیں ہوٹلوں سے نکالا جارہا ہے، اب قرنطینہ کیسے کریں؟۔

دوسری طرف کینیا نے پاکستانیوں کیلئے آن آرائیول ویزا بند کر دیا۔ کینیا کی وزارت داخلہ نے اپنے ملک میں موجود پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم بھی دے دیا۔