Sunday, May 19, 2024

سعودی عرب ،تنخواہیں نہ ملنے پر پاکستانی ملازمین کا احتجاج،پولیس فائرنگ سے ‏متعدد زخمی

سعودی عرب ،تنخواہیں نہ ملنے پر پاکستانی ملازمین کا احتجاج،پولیس فائرنگ سے ‏متعدد زخمی
January 24, 2019
الجلیل ( 92 نیوز)  سعودی شہر الجلیل میں تنخواہ نہ ملنے پر پاکستانی ملازمین نے احتجاج کیا جس پر سعودی پولیس نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کر دی۔ سیدھی گولیاں لگنے سے متعدد پاکستانی ملازمین زخمی ہو گئے ، پولیس نے کئی پاکستانی ورکرز کو گرفتار بھی کرلیا۔ دوسری جانب  سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانہ واقعہ سے باخبر ہے  ، خبر نشر ہونے پر کارروائی شروع کردی گئی ۔ پاکستانی ملازمین گزشتہ ایک سال  سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔