Thursday, April 18, 2024

سعودی عرب بھی ڈٹ گیا،شہزادہ محمد بن سلمان کیخلاف امریکی سینیٹ کی قرارداد مسترد

سعودی عرب بھی ڈٹ گیا،شہزادہ محمد بن سلمان کیخلاف امریکی سینیٹ کی قرارداد مسترد
December 17, 2018
ریاض ( 92 نیوز) سعودی عرب نے  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیخلاف امریکی سینیٹ کی قرارداد مسترد  کر دی ۔ سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے جھوٹے الزامات پر مبنی قرارداد قابل مذمت اور سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے ۔ امریکی سینیٹ نے جمال خشوگی کے قتل کا ذمہ دار شہزادہ محمد سلمان کو قرار دیا تھا۔ سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ  امریکی سینیٹ  کے الزامات جھوٹے اور اندرونی معاملات میں مداخلت ہیں،جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی سینیٹ کا یمن میں سعودی حمایت ترک کرنے کا مطالبہ غیر دانشمندانہ ہے ۔امریکی سینیٹ  نے قرارداد میں  شہزادہ محمد بن سلمان کو جمال خشوگی کے قتل کا ذمہ دار  قرار دیا تھا جبکہ یمن میں سعودی عرب کی فوجی حمایت  بند کرنے کی قرارداد بھی منظور کی تھی ۔