Friday, April 19, 2024

سعودی عرب‘ ایران حج مذاکرات ناکام‘ ایرانی وفد خالی ہاتھ لوٹ گیا

سعودی عرب‘ ایران حج مذاکرات ناکام‘ ایرانی وفد خالی ہاتھ لوٹ گیا
May 28, 2016
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب اور ایران کے درمیان ایرانی عازمین حج کے معاملے پر مذاکرات بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گئے ہیں۔ سعودی عرب نے چالیس سال سے کم عمر افغان شہریوں کو عمرہ اور حج کے لیے ویزا جاری کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے حکام حج معاہدے کو حتمی شکل نہیں دے سکے۔ دونوں ممالک کے درمیان دو روز تک مذاکرات جاری رہے لیکن کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ ایرانی وفد کو حج کے انتظام کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کیے بغیر واپس جانے کا کہہ دیا گیا ہے۔ تہران میں سعودی عرب کے سفارتخانہ پر حملے کے بعد دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات ختم ہو چکے ہیں۔ سعودی حکام نے چالیس سال سے کم عمر کے افغان شہریوں کو عمرہ اور حج کے لیے ویزا جاری کرنے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ ایک سال قبل سعودی حکومت نے تیس سال سے کم عمر افغان شہریوں کو حج اور عمرے کے ویزے جاری کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔