Thursday, April 25, 2024

سعودی عرب اور یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے خصوصی فضائی آپریشن ترتیب

سعودی عرب اور یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے خصوصی فضائی آپریشن ترتیب
June 21, 2020
کراچی (92 نیوز) قومی ایئر لائن نے سعودی عرب اور یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا، 25 ہزار سے زائد مسافروں کو وطن لانے کے لیے خصوصی فضائی آپریشن ترتیب دے دیا۔ کورونا وائرس کے سبب بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا معاملہ25 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی واپسی کے لیے پی آئی اے نے اگلےہفتے میں بڑا فضائی آپریشن انجام دینے کی تیاری کرلی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران سعودی عرب اور یو اے ای سے 25 ہزار سے زائد مسافر  ایک سو سے زائد خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس آئیں گے۔ سعودی عرب سے دس ہزار جبکہ متحدہ عرب امارات سے 15 ہزار مسافروں کو وطن پہنچایا جائے گا۔اس حوالے سے  پی آئی اے نے حکومت پاکستان سے اضافی افراد کو واپس لانے کیلئے اجازت بھی مانگ لی ہے ساری خصوصی پروازیں پاکستان سے خالی جائیں گی۔ ترجمان  پی آئی اے کے مطابق خصوصی فضائی آپریشن کے ٹکٹس پاکستان میں پی ائی اے کے دفاتر، ویب سائیٹ یا ایجنٹوں سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔