Friday, May 3, 2024

سعودی عرب اور یو اے ای میں غیرقانونی مقیم 117 پاکستانی ملک بدر

سعودی عرب اور یو اے ای میں غیرقانونی مقیم 117 پاکستانی ملک بدر
November 28, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سعودی عرب اور یو اے ای میں غیر قانونی طور پر مقیم 117 پاکستانی ملک بدر کردیے گئے۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور یو اے ای میں غیر قانونی طور پر مقیم 117 پاکستانی ملک بدر کردیئے گئے ہیں۔ تمام پاکستانی خصوصی پرواز سے اسلام آباد منتقل کیے گئے تھے۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد پہنچنے والے پاکستانیوں سے ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔