Wednesday, May 15, 2024

سعودی عرب اور پاکستان کے مشترکہ تجارتی حجم میں 23 فیصد اضافہ

سعودی عرب اور پاکستان کے مشترکہ تجارتی حجم میں 23 فیصد اضافہ
February 17, 2019
 کراچی (92 نیوز) سعودی عرب اور پاکستان کے مشترکہ تجارتی حجم میں 23 فیصد اضافہ ہو گیا۔ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارت کا حجم 12 بلین ریال تک پہنچ گیا ہے۔ اس سےقبل  باہمی تجارت کا حجم 9.8 بلین ریال تھا۔ الاقتصادیہ کی رپورٹ کے مطابق 2008ء سے 2017ء تک دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تجارت کا مجموعی حجم 142.4 بلین تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ، سعودی عرب کے تجارتی شرکاء کی فہرست میں 25 ویں نمبر پر آتا ہے۔ گزشتہ سال سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مشترکہ تجارت کے حوالے سے سعودی عرب نے 8.8 بلین ریال اضافی تجارت کی۔ 2016ء میں اس کا حجم 6.1 ارب تھا۔ سعودی عرب سے مختلف اشیاء درآمد کرنے والے ممالک میں پاکستان کا نمبر 18 واں ہے۔ پاکستان سعودی عرب کو مختلف تجارتی سامان فروخت کرنے والے ممالک میں 45 ویں نمبر پر آتا ہے۔ سعودی عرب پاکستان کو سب سے زیادہ معدنیات فروخت کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔ اس شعبے میں تجارت کا حجم 6.9 بلین ریال ہے۔ دوسری طرف پاکستان سعودی عرب کو سب سے زیادہ غذائی مواد فروخت کرتا ہے۔ اس کا حجم 270 ملین ریال ہے۔