سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ڈیپازٹ معاہدہ طے پا گیا
کراچی (92 نیوز) سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ڈیپازٹ معاہدہ طے پا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی ڈیپازٹ اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر ہونگے۔ معاہدے پر سعودی فنڈ کے سی ای او سلطان بن اعبدالرحمان المرشد نے دستخط کیے۔
مرکزی بینک کے مطابق یہ ڈپازٹ معاہدہ مضبوط اور خصوصی تعلقات کا عکاس ہے، اس سے دونوں برادر ممالک کے مابین اقتصادی تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔