Monday, May 20, 2024

سعودی عرب اور روس کے درمیان اربوں ڈالر کے دفاعی اوراقتصادی معاہدوں پر دستخط

سعودی عرب اور روس کے درمیان اربوں ڈالر کے دفاعی اوراقتصادی معاہدوں پر دستخط
October 6, 2017

ماسکو (92 نیوز) سعودی عرب اور روس کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے طے پاگئے۔ جبکہ دونوں ملکوں کے سربراہان نے باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
ماسکو کے دورے پر آئے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور روسی صدر پیوٹن کی موجودگی میں مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ جن میں انفراسٹرکچر ، دفاع ، توانائی اور ٹیلی مواصلات کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے سمجھوتے شامل ہیں۔
سعودی عرب اور روس نے ایک ارب ڈالر مالیت کے مشترکہ سرمایہ کاری فنڈ کے قیام پر بھی اتفاق کیا۔ روسی پیٹرو کیمیکل کمپنی سعودی عرب میں ایک پلانٹ بھی لگائے گی۔
ادھر پیوٹن اور شاہ سلمان کے درمیان ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے فلسطین ، روہنگیا مسلمانوں ، شام ، یمن دہشتگردی اور انتہا پسندی جیسے معاملات پر غور کیا۔