Saturday, May 4, 2024

شدید کشیدگی !!! سعودی عرب نے ایران کے سفارتی تعلقات ختم کر دیے

شدید کشیدگی !!! سعودی عرب نے ایران کے سفارتی تعلقات ختم کر دیے
January 4, 2016
تہران (ویب ڈیسک) مذہبی رہنماشیخ نمرالنمر کی سزائے موت کے خلاف تہران میں سعوی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ مشتعل مظاہرین نے سعودی سفارتخانے کوآگ لگا دی۔ ادھر حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ نے شیخ نمر کی سزائے موت کو سعودی حکومت کا جرم قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذہبی رہنما شیخ نمر کی سزائے موت نے ایک بار پھر ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں کشیدگی پیدا کر دی۔ مذہبی رہنما شیخ نمر کی سزائے موت کے خلاف ایران بھر میں دوسرے روز بھی مظاہرے جاری ہیں۔ تہران میں مشتعل مظاہرین سعودی سفارتخانے میں داخل ہو گئے۔ مظاہرین نے توڑپھوڑ کی اورسفارتخانے کوآگ بھی لگا دی۔ ایرانی پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے پر چالیس افراد کو گرفتار کر لیا۔ شیخ نمر کی سزائے موت کے خلاف بحرین میں بھی مظاہرے جاری ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بحرین میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ حزب اللہ کے رہنماحسن نصراللہ نے شیخ نمرکی سزائے موت کوسعودی حکومت کاجرم قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ‘ امریکا اور یورپی ممالک نے بھی شیخ نمرکی سزائے موت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔