Saturday, May 18, 2024

سعودی عرب اور ایران کشیدگی کو ہوا دینے کے بجائے تحمل اور بربادی سے کام لیں: ترجمان وائٹ ہائوس

سعودی عرب اور ایران کشیدگی کو ہوا دینے کے بجائے تحمل اور بربادی سے کام لیں: ترجمان وائٹ ہائوس
January 5, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) وائٹ ہاؤس نے شیعہ سعودی عالم دین نمرالنمر کو سزائے موت دیئے جانے پر پیدا ہونیوالی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب اور ایران کو تحمل اور بردباری سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے بریفنگ کے دوران کہا امریکا کو دونوں ممالک میں جاری کشیدگی پر تشویش ہے اور چاہتا ہے کہ دونوں کشیدگی کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ جوش ارنسٹ نے کہا دونوں ممالک کشیدگی کو ہوا دینے کی بجائے تحمل کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے بتایا امریکا نے شیخ نمرالنمر کو سزائے موت دیئے جانے سے قبل بھی سعودی حکام کے ساتھ معاملہ اٹھایا تھا اور انہیں بتا دیا تھا کہ شیخ نمر سیاسی ہی نہیں مذہبی رہنما بھی ہیں اور یہ کہ ان کو سزا دینے سے سعودی عرب ہی نہیں خطے کی صورتحال پر بھی برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں جبکہ کشیدگی میں کمی کیلئے جان کیری دونوں ممالک کے ہم منصبوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔