Monday, September 16, 2024

سعودی عرب ، الجوف میں موسلا دھار بارش، کئی علاقے زیر آب آگئے

سعودی عرب ، الجوف میں موسلا دھار بارش، کئی علاقے زیر آب آگئے
December 2, 2018
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں تباہ کن بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الجوف شہر میں موسلا دھار بارش کے باعث  کئی علاقے زیر آب آگئے۔ سعودی عرب میں موسم سرما کی بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ الجوف کے کئی علاقوں کو موسلادھار بارش کے سیلابی پانی نے شدید متاثر کیا ہے ۔ سیلابی پانی کے باعث لوگ گھروں  میں محصور ہوکر رہ گئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے نکال کر محفوظ مقامات  پر منتقل کیا۔ محکمہ موسمیات نے  آئندہ چند روز میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ سعودی عرب میں کئی روز سے جاری بارشوں کے نتیجے میں  پینتیس سے زائد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔