Wednesday, April 24, 2024

سعودی عرب آنے والوں کے لیے کورونا ویکسین کی سہولت کا اعلان

سعودی عرب آنے والوں کے لیے کورونا ویکسین کی سہولت کا اعلان
June 4, 2021

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب آنے والوں کے لیے کورونا ویکسین کی سہولت کا اعلان ہو گیا۔

سعودی حکام کے مطابق وزٹ ویزے پر آنے والے مملکت میں قیام کے دوران رجسٹریشن کرا کے ملک بھرمیں کسی بھی سنٹر سے ویکسین کی ڈوز لگوا سکتے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق  وزارت صحت نے ملک بھر میں کورونا ویکسین کے مراکز قائم رکھے ہیں جہاں توکلنا ایپ کے ذریعہ وقت لے کر جایا جا سکتا ہے۔

کورونا ویکسین اس وقت سعودی شہریوں اور ملک میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے لیے مفت دستیاب ہے تاہم ویکسین کی سہولت ان غیر ملکیوں کے لئے ہے جو مستقل طور پر مملکت میں مقیم ہیں۔

سعودی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک سعودی عرب میں ایک کروڑ 40 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگوائی جا چکی ہے۔