Sunday, May 12, 2024

سعودی عرب، 90 لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

سعودی عرب، 90 لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
April 3, 2021

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں 90 لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سکیورٹی فورسز نے منشیات کی بھاری مقدار قبضے میں لے کر 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔

سعودی عرب کے اینٹی نارکوٹکس کے ترجمان محمد النجادی نے بتایا ہے کہ نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ کو پکڑا گیا ہے۔ لکڑی کے تختوں میں چھپائی گئی گولیوں کی تعداد 95 لاکھ چالیس ہزار ہے۔

اسمگل کرنے والے گروہ کے چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس میں چار سعودی اور دو شامی شہری ہیں۔ گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لئے متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔